Print this page

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکےترقیاتی فنڈزکاصوابدیدی اختیارچھین لیاگیا

خیبرپختونخواہ : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا،رولز آف بزنس میں ترامیم کے بعد ایم پی ایز بھی ترقیاتی اسکیموں کی الاٹمنٹ سے باہر ہو گئے۔
 
دستاویزکے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعلقہ محکمہ کو خودنشاندہی کرنے کا اختیار دیاگیا،متعلقہ محکمے اسکیم کی منظوری کیلئے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو ارسال کرینگے ،صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی نئی پالیسی میں کیاگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں