Print this page

ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال سےخیبر پختونخوا پولیس کی میابیاں

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی۔
 
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس بھی ماڈرن پولیسنگ کواپنانے لگی۔ صوبے بونیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اورشدت پسندوں کی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا۔ بونیرمیں ایل پہاڑی اوردشوار گزارراستوں پر پولیس ٹیموں کی رسائی میں مشکلات کے پیش نظر ڈرون کیمرے مددگار ثابت ہونے لگے، 3 کیمروں کی مدد سے آسمان سے دہشت گردوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ رسائی کی مانیٹرنگ اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے لگا جس سے قانون نافذ کرنے والے ادروں کو کم وقت میں زیادہ بہتر نتائج میسر آنے لگے۔
ڈرون کیمروں کی خریداری سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دورانی کے دور میں کی گئی ، جس میں صوبے کے 7 ریجینز میں دہشت گردوں کے خلاف میگا آپریشنز، محرم الحرام میں جلوسوں کی فضائی کوریج ، وی آئی پیز مومونٹ اور قبائلی اضلاع کے قریب حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے سرچ اینڈ اٹرائیک آپریشنز میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے بارے میں ہونے والے فوائد کے بارے میں ریجنل پولیس اافسران کوہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی کاروائیوں حصہ لینے والے پولیس آفیسر کے مطابق اونچے درختوں ، پتھریلے راستوں ، اور پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سکیورٹی مقاصد کے لئے کیا جارہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون ناٖفذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی اسٹریٹیجیز تبدیل کرنا ہوں گیں۔
 
ٹیکنالوجی کے بہتراستعمال سے خیبر پختونخوا پولیس نے کافی کا میابیاں حاصل کیں ہیں۔ صوابی کے بعد اب ضلع بونیر کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپشینزمیں ڈرون کمیرو کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق کے پی پولیس ماڈرن پولیس کی طرف تیزی سے جارہی ہے ڈرون کیمروں کا استعمال آپریشنز اورسکیورٹی مقاصد کے لئے موٗثر انداز میں ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکالوجی میں خیبر پختونخوا پولیس دوسرے صوبوں سے کافی آگے ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے جدید روپورٹس بھی میسرہیں جو کہ دشوار گزارعلاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق کا کہنا تھا کہ سات ریجنزمیں ڈرون کمیرے فراہم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی حکام بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں