Print this page

ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

پشاور: خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ تیل و گیس کا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے دریافت کیا۔
 
ذخیرے سے یومیہ 1 کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی، ذخیرے سے یومیہ 1 ہزار844 بیرل تیل بھی نکلے گی۔ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پروڈکشن دسمبر 2019 میں شروع ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں