Print this page

دستی بم دھماکے میں 3 سمیت بچوں سمیت 7افراد زخمی

مردان: معیار زور کے قریب دستی بم دھماکے میں 3 سمیت بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق معیار زوڑ منڈی میں دستی بم ریت میں چھپایا گیا تھا،مزدور اٹھا کر کھولنے لگا تو پھٹ گیا جب کہ دھماکے کی زد میں چنگ چی رکشہ بھی آگیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 3بچے،ڈرائیور اور مزدور زخمی ہوگئے،

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیدکواٹر اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق رکشے میں سوار تینوں بچے آپس بھائی ہیں جب کہ دستی بم کی برامدگی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں