پیر, 08 مارچ 2021


پشاورکاقدیم" گورگٹھڑی دروازہ"یادگارکےطورپرمنتخب

 

پشاور: ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے گور گٹھڑی کے مغربی دروازہ کو پشاور کی یاد گار کے طور پر منظور کرکے پشاور کی ثقافت کو ایک نئی پہچان دے دی۔ ڈپٹی کمشنر عمران حامد نے کہا ہے کہ بہت سے سیاح ہر سال سیر وتفریح کیلئے آتے ہیں اور بحالی امن کے بعد ان کی تعداد میں ہر روز گزرنے کیساتھ ساتھ اضافہ ہوتاجاتا ہے۔اب چونکہ شہر کو چین کے شہر ارمچی کا جڑواں شہر کا درجہ دیدیا گیا ہے اس لئے امید ہے کہ بہت سے چینی پشاور کی ثقافت روایات اور تہذیب کو دیکھنے کے لئے آئیں گے ، لہذا یہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے کہ پشاور کی ایک یادگار بنائی جائے جسے سیاحت کیلیے آنے والوں کو اعزازی طور پر پیش کیا جاسکے۔ D

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment