Print this page

نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں پراندھادندفائرنگ

ڈی آئی خان: ماہڑہ اڈہ کے قریب پولیس وین پر فائرنگ میں ایس ایچ اوسمیت 5 اہلکار شہیدہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ماہڑہ اڈہ کے قریب پولیس وین پر فائرنگ میں 4ا ہلکار شہیدجبکہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت 2 افرادشدیدزخمی ہو گئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جاں بحق افراد اور ایس ایچ او سمیت دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 
شہدا میں سپاہی میرباز، آصف ،سرفرازاور جاوید شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور دیگر شامل تھے جن کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔تاہم ہسپتال میں طبی امداد دینے کے باوجود ایس ایچ او جانبر نہ ہو سکے ،فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد5 ہو گئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ پر وآکی حدو دمیں انڈس ہائی وے پرپیش آیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں