جمعرات, 25 اپریل 2024


ملکی بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

خیبرپختونخواہ: ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے سیاحتی مقام کالام میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، برفباری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔شانگلہ میں بھی کافی برف باری کی وجہ سے ٹھنڈ بڑ گیا
ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری ہوئی جب کہ چترال اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، صوابی میں بارش اور نوشہرہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
استور میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برف باری جاری جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ دیر بالا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment