منگل, 16 اپریل 2024


انشااللہ سب کوساتھ لےکرچلیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 

ایمز ٹی وی(پشاور) نومنتخب قائد ایوان محمود خان نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات آج مل رہےہیں، ان کے وژن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انشااللہ سب کوساتھ لےکرچلیں گے، ہمیں اپوزیشن کے بھی سپورٹ کی ضرورت ہے، آج پھر کہتا ہوں اپوزیشن کوساتھ لے کر چلیں گے۔
محمود خان نے اعلان کیا کہ میں سب سے پہلے اپنا حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہوں، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا جائے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کا دن ہے، پارٹی قائد اور ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طور پر جو بھی کرسکتا ہوں، کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات آج مل رہےہیں، عمران خان کے وژن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انھوں نے جو اعلان کیے، ان پرمن وعن عمل کریں گے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان وزیراعلیٰ کے پی بن گئے، رائے شماری میں محمود خان کو ستتر جبکہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کو تینتیس ووٹ ہی مل سکے۔
یاد رہے چند روز قبل منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ محمود خان نے بنی گالہ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں ، انھوں نے مجھ پر اعتماد کرکے عہدے کے لئے نامزد کیا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،وزیراعلیٰ کوئی ایک بن سکتاہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment