بدھ, 24 اپریل 2024


کے پی کے کے نئے وزیر اعلٰی منتخب

 

ایمزٹی وی(خیبرپختون خواہ) خیبرپختنخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلی منتخب ہوگئے اور وہ کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا، ارکان کی کمی پر اسپیکر کی جانب سے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا لیکن مقررہ وقت کے بعد بھی ارکان کی آمد جاری رہی وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہونے ہراسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیے گئے۔
پی ٹی آئی کے امیدوارمحمود خان کے حامی لابی نمبردو اوراپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کے حامی لابی نمبر ایک میں گئے آزاد ارکان احتشام جاوید اور فیصل زمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود خان نے 77 اورمتحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment