ھفتہ, 06 مارچ 2021


خیبر پختونخواہ کے نئے اسپیکر نے حلف اٹھالیا

 

ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)پی ٹی آئی کے امیدوار مشتاق غنی خیبرپختون خوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔
سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت خیبرپختون خوا سمبلی کے ہونے والے اجلاس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالے گئے۔
خیبر پختون خوا کے 109ارکان نے اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کیا، پی کے 25کوہستان سے منتخب رکن محمد دلدار غیر حاضر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی بھی غیرحاضر تھیں ۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد خیبرپختون خوا اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کامیاب ہوگئے۔
اسپیکر کےلیے تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق غنی کا مقابلہ اپوزیشن کے لائق محمدخان سے تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment