جمعہ, 19 اپریل 2024


پشاور والے اس سال عید کس کے ساتھ منائیں گے؟

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور سمیت دیگراضلاع کے جید علما کرام ومفتیان عظام نے روزہ اورعیدین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق منانے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مفتی عبدالمنعم حقانی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں معروف ماہر فلکیات و مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات مردان مولانا مفتی ذاکراللہ، سمیت صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔
اجلاس سے مفتی عبدالمنعم و دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی شریعت کی روسے روزہ و عیدین کے اعلانات کا اختیارایک اسلامی ریاست میں مسلمان حاکم وقت یا اس کے مقررکردہ شخص یا کمیٹی کو حا صل ہے جو شریعت میں شرعی قاضی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی اپنی حیثیت سے کمیٹیاں بنانا اوراعلانات کرنا شریعت کیخلاف ہو نے کے ساتھ ساتھ ملک کی سالمیت کیخلاف بھی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment