ھفتہ, 20 اپریل 2024


تین سالہ بچی عاصمہ قتل کیس ، جانچ پڑتال کا کام مکمل

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)مردان میں تین سالہ بچی عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ قتل کیس میں مزید 31 مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ان کے انٹرویو کیے گئے ۔
ڈپی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کا کہناہے کہ واقعے میں ملوث مجرم کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
پولیس کے مطابق عاصمہ قتل کیس پر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ علاقہ میں جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ٹیموں نے 60سے زیادہ خاندانوں کی جانچ پڑتال کی۔
پولیس کے مطابق مزید افراد کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں خون کے نمونوں کا عاصمہ کی رپورٹ سے موازنہ کیا جائے گا جبکہ 31مزید مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی جن کے انٹرویو کیے گئے ہیں۔
ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ عاصمہ قتل کیس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پولیس نے کیس میں 200سے زیادہ افراد کے انٹرویو کیے ہیں۔ میاں سعید نے بتایا کہ کیس میں خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو وں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عاصمہ کے قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment