ھفتہ, 20 اپریل 2024


امریکہ سمیت کسی کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں روٹی کپڑا مکان اور اسلام کے نام پرعوام کو کوئی دھوکہ نہیں دے سکتاکیوں کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ آئندہ کے وزیر اعظم وہ ہوں گے۔
نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پی ایم ایل این کے ضلعی سینئر نائب صدر سہیل خان خٹک کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین، جاپان اور ملائشیا سمیت کئی ممالک کی ترقی کا راز ایماندار قیادت میں ہی ہے ہمیں امریکہ سمیت کسی کی امداد کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان اور کے پی کے وسائل سے مالا مال ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت نے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ساتھ بھر پوری معاونت اور رہنمائی کی جس کی بدولت آج دہشت گردی میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment