پیر, 08 مارچ 2021


سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائی، مولوی فضل اللہ کے قریبی ساتھی دھرلئے گئے

 

ایمزٹی وی(سوات)سوات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ طالبان رہنما مولوی فضل اللہ کے قریبی ساتھ ہیں۔گرفتار ہونے والے دہشت گرد اسد اور عبد الوہاب کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں دہشت گرد سوات میں آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہو گئے تھے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment