Print this page

پا ک افغان سرحد کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت ایف سی اہلکار شہید

 

ایمزٹی وی(کرم ایجنسی)پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے 3 دھماکوں میں کیپٹن سمیت 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے 3 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہدا کی میتوں کو پاراچنار روانہ کردیا گیا ہے۔
جاں بحق اہلکاروں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز ، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہیں جب کہ نائیک انور ،سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی اہلکار سرچ پارٹی کا حصہ تھے اور امریکی کینیڈین شہریوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہے تھے۔
واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں