بدھ, 24 اپریل 2024


مشال خان قتل کیس کی سماعت میں کیا ہوا؟

 

ایمز ٹی وی(ہری پور)انسداد دہشت گردی عدالت میں مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور ایبٹ آباد میں ہوئی ، سماعت کے دوران مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئےبعد ازاں سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کوہونے والی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی، جب کہ جج فضل سبحان نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو مرکزی جیل ہری پور منتقل کرنے کا حکم دیاتھا۔
مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کو رواں سال 13 اپریل کو مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ مبینہ طور پر توہین مذہب کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے دوران ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment