بدھ, 24 اپریل 2024


شہری دفاع سے متعلق ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

 

ایمزٹی وی (پشاور)ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے مفادعامہ اورشہری دفاع سے متعلق ماہ جون کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ریسکیوترجما ن کے مطابق ریسکیو1122کے صو بائی ہیڈ کوارٹر میں ما ہ جون کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا گزشتہ ماہ کے دوران پشاور میں 1355 ایمر جنسی کے واقعات رونما ہوئے جس میں عوام کو اوسطً 5منٹ اور59 سکینڈ میں سہولیا ت فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ جون کے دوران 346حا دثا ت جبکہ 849 میڈیکل واقعات رونما ہوئے ۔ پشاور کے مختلف علا قوں میں شارٹ سرکٹ اور دیگر وجو ہا ت کے با عث79 آتشزدگی کے واقعا ت سامنے آئے جس میں ریسکیو اہلکا روں نے بروقت کا روائی کرتے ہوئے انسانی جا نوں اور قیمتی املا ک کو بچا یا ۔
ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ جون کے دوران19ڈوبنے اور جرائم کے55 اور عما رت گر نے کے5 واقعات پیش آئے۔ ریسکیو 1122نے 1105مر یضو ں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے 796 افراد کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ 299 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments18