Print this page

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی۔۔۔ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی گرفتار

 

ایمزٹی وی (پشاور)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی فضل اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سوات کےعلاقے کوزہ بانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور سنگین دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد فضل اکبر کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھر میں اسلحہ و بارود چھپانے اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کرملا فضل اللہ کو گولہ بارود، دستی بم اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں فراہم کرتا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments41