بدھ, 24 اپریل 2024


شمالی وزیرستان،نقل مکانی کرنےوالےمتاثرین کی واپسی شروع

ایمز ٹی وی(میران شاہ)آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج سے شروع ہوگی، دس لاکھ کے قریب متاثرین آج سے گھروں کو واپس جائیں گے۔ 

پولیٹیکل انتظامیہ اور عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث دس لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں کو چھوڑکر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، شیڈول کے مطابق شامیری قبائل آج سے دس اپریل تک اور میرعلی اسپین وام کے متاثرین کی واپسی دس اپریل سے تیرہ اپریل تک ہوگی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،مختلف تحصیلوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی مرحلہ وار واپسی عمل میں آئے گی، متاثرہ خاندانوں کو 35ہزار روپے فی خاندان بھی دیئے جائیں گے، جب کہ متاثرین کو مناسب مقدار میں راشن بھی حکومت اور فوج کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ قبائلیوں کی واپسی کیلئے مختلف بنوں میں رجسٹریشن پوائنٹس  بنا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے باعث شمالی وزیرستان سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کے بعد مختلف علاقوں میں پناہ لیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment