جمعرات, 18 اپریل 2024


کرنل طاہر عظیم کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک پاکستان طالبان نے قبول کرلی

ایمز ٹی وی(پشاور)گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل طاہر عظیم کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک پاکستان طالبان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے،ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنل طاہرعظیم کو قتل کرکے اپنے 'مجاہدین کی شہادت' کا بدلہ لیا گیا ہے جبکہ اتوارکو نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری چوک میں اباسین مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر عظیم پر اُس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment