ھفتہ, 20 اپریل 2024


آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا

ایمزٹی وی (سیاسی) دہشت گردی کا شکار آرمی پبلک اسکول کی تعمیر و مرمت کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، بیرونی دیوار کو دس فٹ اونچا کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے مین گیٹ سے ملحقہ 8فٹ بلند دیوار کو 10فٹ اونچا کیا جارہا ہے، جس پر دو فٹ چوڑے حفاظتی جنگلے لگائے جائیںگے۔ حملے سے قبل دیوار کی ا ونچائی 4فٹ تھی۔ اس کے علاوہ متاثرہ اسکول کے ہال اورکمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ اسکول انتظامیہ نے 31 دسمبر تک تعمیر و مرمت کام مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment