Print this page

پھانسی کی سزائوں پر عملدرآمد کیا جائے گا ، ناصر الملک

 ایمز ٹی وی (پشاور) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصر الملک نے پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سکول واقعے میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ سکول حملہ المناک واقعہ ہے ، پھانسی کی سزائوں پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے ججز کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں