ھفتہ, 20 اپریل 2024


سانحہ پشاور پر بلوچستان کی فضا سوگوار، قومی پرچم سرنگوں 

ایمزٹی وی (سیاسی) (کوئٹہ) سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ پشاور کے باعث فضا سو گوار ہے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں جبکہ پرائیوٹ عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں سانحہ پشاور کی مناسبت سے سرکاری طور پر3 روزہ سو گ کے اعلان کے بعد وزیر اعلی ہاوس، گورنر ہاوس، اسمبلی اور ہائیکورٹ کی عمارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگو ں ہے جبکہ ڈاسٹرکٹ کورٹ، سیشن کورٹ، اور اعلی عدالتوں کے بار رومز پرسیاہ جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری کی جا نب سے بھی شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری طور پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پشاور کےلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment