منگل, 16 اپریل 2024


پشاور اسکول حملہ، 20 طلبہ سمیت21 افرادشہید، غیر ملکی ایجنسی

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور میں وارسک روڈ پر ایک اسکول میں دہشت گرد داخل ہو ئے۔ جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ حملے میں 16 بچے، ایک ٹیچر اور چوکیدار شہید ہوئے، حملے میں 36 افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسکول حملے میں 20 طلبہ اور ایک سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 6 سے7 دہشت گرد وارسک روڈ میں واقع ایک اسکول میں داخل ہوئے اور بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس نے اسکول جانے والے راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں اسکول کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اور متعدد طلباء اور اساتذہ کو اسکول سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اسکول کے اندر سے دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر ترجمان کالعدم تحریک طالبان محمد خراسانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہمارے چھ خودکش ساتھی اندر داخل ہوئے ہیں۔ اور یہ حملہ قیدی ساتھیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 بچوں سمیت 14 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ جبکہ 34 زخمی طالب علموں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔ جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ خیبر پختونخوا حکومت سے بھی صبح سے رابطے میں ہیں، اسکول واقعے پر وزارت تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment