جمعہ, 19 اپریل 2024


کشمیریوں کو ووٹ سے محروم رکھنا ایک سا زش ہے

ایمز ٹی وی(آزاد کشمیر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں کو ایک سازش کے تحت ووٹ کے حق سے محروم رکھنا نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے میں بھی آتا ہے ۔ ہمیں ایک طرف سات لاکھ بھارتی فوج سے سامنا ہے اور دوسری طرف تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بیٹھے ہوئے نو سربازیوں سے پالا ہے ۔ اگر این او سی کی شرط فوراً ختم نہ کی گئی تو کراچی کوئٹہ، حیدرآباد ، لاہور پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کئے جائیں گے اور جس سے آزاد کشمیر اور وفاق کی گورنمنٹ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر مہاجرین کی نشستوں پر نہ صرف مقابلے کرے گا بلکہ نشستیں جیت کر آزاد کشمیر میں ایک صاف اور شفاف حکومت قائم کرے گی۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ سے جموں ون سے الیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں جس کے لیے درخواست پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردی ہے ۔ مجھے امید ہے پارلیمانی بورڈ ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کرے گی۔ 13مارچ کو کراچی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کنونشن کا انعقاد کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیر غیر مشروط طور پر میری حمایت میں ہیں اور میں نشست جیتنے کے لیے پرعزم ہوں ۔ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں کی آباد کاری ، حصول روزگار کشمیریوں کے لیے علیحدہ قبرستان کے لیے اراضی میری پہلی ترجیح ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment