×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

کشمیر :بھارتی فوج کی دہشت گردی ، دو افراد کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کر دیا

ایمز ٹی وی (کشمیر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی ، دو افراد کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ دونوں شہید نوجوانوں کی شناخت عباس ملا اور منظور ملک کے طور پر ہوئی۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں بھاری مارٹر گولہ باری بھی کی جس کے نتیجے میں دو رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں