جمعرات, 10 اکتوبر 2024


کوئی حکومت یا ملک ہر فرد کو سرکاری ملازمت نہیں دے سکتا،

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد) آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے انسانی وسائل کو ترقی دیکر ان کو ریاستی ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں گے ، تبدیلی اور انقلاب کے نعرے لگانے والے منافقت کررہے ہیں ،دنیا کی کوئی حکومت یا ملک ہر فرد کو سرکاری ملازمت نہیں دے سکتا، ہم ذرائع روزگار میں اضافہ کرینگے
تقریب سے وزیر ٹیوٹا نورین عارف، وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی، چیئرمین نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ، سیکرٹری انڈسٹریز راجہ طارق مسعود، چیئرمین ٹیوٹا ظفر نبی بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ ٹیوٹا آزادکشمیر سے تربیت پانے والوں کا ڈپلومہ پوری دنیا میں تسلیم کیا جائے گا، برار کوٹ میں ایک منی انڈسٹریل زون قائم کیاجائیگا جبکہ میرپور میں اکنامک زون قائم کیا جارہا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment