جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیر اعظم کا بچوں کےعالمی دن کے موقع پر پیغام

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اقوام عالم کو کشمیری بچوں کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی جہاں بھارت نے کشمیری بچوں کی قتل و غارت گری شروع کر رکھی ہے ،پیلٹ گن کے ذریعے سینکڑوں بچوں کی بینائی چھینی گئی بھارت نے ان بچوں کی انکھوں میں گولیاں مار کر ان سے ان کے خواب چھین لئے ہیں،

اسکول کے بچوں اور اسکول کی گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھارت کا معمول ہے ،

دنیا کا کوئی ملک ،مہذب معاشرہ بچوں کو نشانہ نہیں بناتا لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے معصوم بچوں کو بھی اپنی دہشت گردی کا شکار بنانا شروع کر رکھا ہے جس کا اقوام عالم کو نوٹس لینا ہو گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment