Print this page

جس ملک میں وزیر خارجہ ہی نہ ہو وہ دنیا میں کیسے کشمیریوں کا موقف پیش کر سکتا ہے

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی خارجہ،دفاع اور داخلہ پالیسیوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جس ملک کا چار سال سے وزیر خارجہ ہی نہ ہو وہ ملک دنیا میں کیسے پاکستان اور کشمیریوں کا موقف پیش کر سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو کسی قسم کی پذیرائی نہ ملنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے انھوں نے کہا کہ خارجہ امور کا یہ عالم ہے کہ دہلی میں کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہمیں کلبھوشن کے بارے میں دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت نہیں ملے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments2