ھفتہ, 20 اپریل 2024


بند کمروں میں مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل نہیں نکالا جاسکتا

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم کی نمائندگی کا حق صرف آزاد کشمیر کی حکومت اور کل جماعتی حریت کانفرنس کو حاصل ہے ۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے تمام راستے محدود کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو غیر سیاسی اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کشمیری مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ جنگ خطے میں کسی فریق کے مفاد میں نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل نہیں نکالا جاسکتا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments19