جمعہ, 19 اپریل 2024


مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم وائس آف وکٹمزنے بھارتی فوج اور پویس کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کر دی

ایمز ٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم وائس آف وکٹمزنے بھارتی فوج اور پویس کے ہاتھوں لوگوں کی بلا جواز گرفتاری، انھیں جسمانی وذہنی تشدد کا نشانہ بنانے اور گھروں پرچھاپوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم، زیادتیاں جاری ہیں اور 2008 سے 2014 کے دوران بھارتی پولیس نے 5000سے زائد کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کیے اور ان کے والدین سے منہ مانگی رقوم وصول کیں۔ جنوری 2005سے جنوری2015کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس، اسپیشل ٹاسک فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مقبوضہ وادی کشمیر خاص طور پرسری نگر، بارہ مولہ، سوپور، شوپیاں، پلوامہ، ترال، کولگام اور ضلع اسلام آبادکے علاقوں میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر تشدد کا نشانہ بنایا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment