بدھ, 17 اپریل 2024


مودی کا انتہا پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ضروری ہے

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں انٹر یونیورسٹیز تقریری مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے تدبر اور حکمت عملی کی ضرورت ہے ،مودی کا انتہا پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ضروری ہے ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کوئی ملک بھارت کا ساتھ نہیں دے سکتا نہ دے گا،ہندوستان نے کشمیریوں کی ایک نسل کو اندھا اور ایک کو اپاہج کردیا مگر وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تقریری مقابلوں میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم بھی کئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان میرا دست و بازو ہیں مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے یونیورسٹیوں کے نوجوان ہر اول دستے کے طور پر کام کریں،کشمیری ہر حال میں آزادی لیکر رہیں گے ہماری آنے والی نسلیں اپنے حق خودارادیت سے قطعاً دست بردار نہیں ہونگی ،تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کی طالبہ ارم عباس ، دوسری پوزیشن ویمن یونیوسٹی باغ کی طالبہ ایمن حنیف جبکہ تیسری پوزیشن کوٹلی یونیورسٹی کے طالبعلم فیصل کبیر نے حاصل کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment