جمعہ, 29 مارچ 2024


بھارت پروپیگنڈ اکر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)کیڈٹ کالج پلندری میں اٹھارویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تحریک، آزادی کی تحریک ہے ، جسے دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے بھارت پراپیگنڈ اکر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کا بازار گرم کررہاہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو طاقت بخشی اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ، انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر گڈگورننس کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہمیں اپنے اندر اتحاد اور یکجہتی پید ا کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا
قبل ازیں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر حنیف ملک بھی ان سے ملے ،جنہوں نے انتخابات میں یوتھ ونگ کی کارکردگی سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی ،صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی قیادت نوجوان نسل کر رہی ہے ، آزاد کشمیر کے نوجوان بھی اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں،بھارت کا پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے ،انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کے دست و بازو بنیں اور ان پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے میں ان کی مدد کی جائے ۔

جس سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈیئر سردار محمد خورشید خان نے بھی خطاب کیا اور کالج کو درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کیا ، اس موقع پر وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، سابق چیئرمین عملدرآمد کمیشن سردار الطاف حسین خان کے علاوہ ہرمکتبہ فکر کے افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment