جمعرات, 28 مارچ 2024


بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا، وزیراعظم


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) ایل او سی پر لیپہ اور باغ کے علاقہ جگلڑی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے کشمیری ڈرنے والے نہیں،ایل او سی پر آباد لوگ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند وں کی طرح جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ، ان کے حوصلے بلند ہیں ،بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ،وہ لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی جر ات نہیں کرسکتا ،اگرکسی نے لائن آف کنٹرول کراس کی تو زندہ نہیں جائیگا ،

ذرائع کے مطابق لیپہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران جان لیں کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکتا، آزادکشمیرپاکستان کا دفاعی حصار ہے ،یہاں کابچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ،بھارت نے اب کوئی جارحیت کی توآزادکشمیرکو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے ،انہوں نے چکوٹھی ،نوسیری میں امن کمیٹیوں اور ایل او سی پر آباد سویلینز سے ملاقاتیں کی ہیں اور وہ بہت جلد برنالہ ،سماہنی ،باغ ، راولاکوٹ کے ایل او سی پر واقع علاقوں کا دورہ کریں گے۔

بعدازاں باغ میں جگلڑی کے مقام پر عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انتخابات میں جس انتخابی منشور کا اعلان کیاتھا اس کو100فیصد عملی جامہ پہنائیں گے ،آزاد کشمیر سے استحصالی کلچر کاخاتمہ کرینگے ،ماضی میں ہونیوالی ناانصافیوں اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا،اس مواقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، سیکرٹری سیاحت ظہور الحسن گیلانی،کمشنر مظفرآباد محمد طیب ، ڈی آئی جی راشد نعیم ، ڈپٹی کمشنر حمید کیانی، ایس ایس پی چودھری مشتاق اوروزیر جنگلات سردار میراکبر ،سردار طاہر اقبال خان ،سردارمشتاق نیئر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment