جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیر اعظم کے نئے دعوے


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان یہاں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ،خدمت خلق ،اداروں کا استحکام ،خود احتسابی نظام کا قیام اورمیرٹ کی بالادستی ہمارا ایجنڈا ہے اور ہم آزادکشمیرمیں قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ پسند ناپسند ،دباؤ و عدم دلچسپی کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گ
ا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ، استحصالی کلچر ختم کرینگے، قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے والے افسروں کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور کسی بھی ناانصافی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل سروسز فرحت علی میر سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی افواج کے جارحانہ عزائم اور بھارت کی طرف سے دھمکیوں کے سدباب کیلئے آزادکشمیرمیں فول پروف سکیورٹی سسٹم قائم کرنے اورسکیورٹی نظام کی مناسب مانیٹرنگ کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایل او سی کے 14حلقوں میں سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ان حلقوں کی سول آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ داخلی راستوں پرچیکنگ کا نظام مزید سخت کیا جائے ،کوئی بھی غیر ملکی بغیر تصدیق کے آزاد کشمیر میں داخل نہ ہوسکے ، اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے امن اومان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment