Print this page

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ نام سامنے آگیا

ایمزٹی وی(مظفرآباد)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدرآزاد کشمیرفاروق حیدر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے راجا فاروق حیدر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کرلیا ہے تاہم اس کی حتمی توثیق پارٹی کے صدر وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں