منگل, 23 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


رحمان ملک کاچیئرمین سینیٹ اورارجمند اظہرکےنام خط....

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) رحمان ملک نے اپنے پی آئی اے ویڈیواسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین سینیٹ اور ارجمند اظہر کے نام خطوط ارسال کئے ہیں جن میں واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے ارجمند اظہر کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کی بر طرفی میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے، طیارے میں ہونے والے واقعے اور اس کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر آپ کو برطرف کیا جا نا سراسر زیادتی ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارجمند اظہر کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بر طرفی کے پیچھے کسی بھی سیاسی پریشر کی موجودگی کی تحقیقات کروائیں اور اس ضمن میں میں ان کو ہر قسم کی قانونی معاونت بھی فراہم کرنے کو تیا رہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے ایک تیسرا خط آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نام بھی ارسال کیا ہے جس میں ان سے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ یاد رہے ارجمند اظہر نے سینیٹر رحمان ملک کو پی آئی اے کی پرواز PK-370 کو لیٹ کروانے پر جہاز سے نکال دیا تھا اور واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مشتہر کر دی تھی جس کے بعد ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment