اتوار, 15 دسمبر 2024


فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی درخواست پر اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کےلیےضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے اورفضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا و زرعی فضلہ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا، جس کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 کی درخواست کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment