جمعرات, 19 ستمبر 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کامیٹرک،ایف اے،آئی کام کےداخلوں کی تاریخ میں توسیع کااعلان

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے،آئی کام کےداخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد بشیر احمد صمیم نے بتایا ہے کہ بی ایس پروگرامزفیس ٹو فیس موڈ کے داخلے کی آ خری تاریخ میں بھی5ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن داخلوں کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اس لئے امیدوارآفیشل ویب سائٹ کاوزٹ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پراسپیکٹس تمام تحصیلوں کے سیل پوائنٹس اور دفتر ہذا سے بھی وصول کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایڈ،بی اے اور بی ایس او ڈی ایل نظام کے تحت داخلوں کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گاجبکہ میٹرک کے امتحانات2ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایپ سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment