بدھ, 24 اپریل 2024


سی ایس ایس 2022کےتحریری امتحان کےنتائج جاری

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس 2022کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے۔

مسابقتی امتحانات میں تقریباً 393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ منتخب درخواست دہندگان سے اسکریننگ کے اگلے دور کے لیے FPSC کے ذریعے رابطہ کیا جائے گاجس میں طبی ونفسیاتی امتحانات، اور زبانی انٹرویوز شامل ہوں گے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن 10 دسمبر سے 26 دسمبر 2022 تک خصوصی امتحان کے لیے MCQs پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ (MPT) کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کرنا شروع کر ے گا۔ MPT کا انعقاد 31 جنوری 2023 کو ہوگا، جس کے نتائج 15 فروری 2023 کو جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہےفیڈرل پبلک کمیشن نے پہلے خصوصی CSS امتحان کا اعلان کیا تھاجو 4 مئی 2023 کومنعقد ہوگا، اور اسے امیدواروں کی چوتھی (اضافی) کوشش تصور کیا جائے گا۔

کمیشن نے یہ کارروائی ان عہدوں کو پر کرنے کے لیے کی جو پرائمری CSS امتحان میں پاس ہونے کی شرح بہت کم ہونے کی وجہ سے کچھ عرصے سے خالی تھیں۔

امیدواروں کوہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے FPSC کی ویب سائٹ پر وقتافوقتاً چیک کریں اور کسی بھی سوال کے ساتھ 051-111-000-248 پر ڈائل کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment