Print this page

ملک بھر میں آٹےکابحران تاحال جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں آٹے اورگندم کا بحران ختم نہ ہوسکا، اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20کلوکے آٹے کا تھیلا تاحال دستیاب نہ ہوسکا۔

ننکانہ صاحب، خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں نانبائیوں نے قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ہڑتال کردی اور دکانیں بند رکھیں، اطلاعات کے مطابق حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجودپنجاب میں جاری آٹے کے بحران کے اثرات زائل نہیں ہو سکے-لاہورسمیت دیگر اضلاع کی بعض اوپن مارکیٹوں میں 10اور 20 کلو کے آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ کئی دکاندر ایک مقررہ حد سے زیادہ آٹا فروخت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے انکی پریشانی تشویش میں تبدیل ہو رہی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ چکی کا آٹا 70روپے فی کلو ہونے کی وجہ سے انکی پہنچ سے دور ہے۔ضلع راولپنڈی میں آٹے کی کمی کا بحران مذید شدت اختیارکرنے لگا ہے،-

فلورملز،آٹا چکیوں کوگندم کی سپلائی میں50 فیصدکمی کے باعث ضلع بھر میں آٹے کی رسد میں بھی50 فیصدکمی ہو گئی ہے جس کے باعث چکی مالکان نے آٹا اضافہ کیساتھ 70 روپے کلو،20 کلوکا تھیلہ مارکیٹ سے غائب ہوگیاجبکہ اس قیمت پر دکانداروں نے 15کلوآٹے تھیلہ کی فروخت شروع کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، پندرہ کلو آٹے کا تھیلہ 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہےعلاوہ ازیں آٹے اور میدے کی قلت اورقیمتوں میں اضافے کیخلاف نانبائیوں نے مری روڈ لیاقت باغ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

دریں اثناء کے مطابق ننکانہ صاحب کے نان بائیوں نے روٹی اورنان کی قیمت نہ بڑھانے پرہڑتال کرتے ہوئے احتجاجاً تندور بندکر دیے۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے تندوربندکردیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں