جمعرات, 25 اپریل 2024


چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت آج مکمل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج اپنے عہدے کی مدت مکمل کر رہے ہیں ۔

جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ بطور چیف جسٹس انہوں نے کافی ازخود نوٹسز لیے، عدلیہ میں بہتری کے لیے بہت اقدامات کیے اور متعدد کیسز کو نمٹایا۔ چیف جسٹس نے عوامی مقدمات میں چھٹی کے دن بھی عدالت لگائی۔

دوسری طرف نامزد چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کل 18 جنوری کو حلف لیں گے، تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوگی۔ تقریب کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدائش ہوئی، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، اور پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کیا، اور پھر برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment