ھفتہ, 20 اپریل 2024


ترکش صدر مشترکہ اجلاس کے مہمان خصوصی

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج اپنے 2روزہ دورے کے آخری روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوپہر 2بجے خطاب کریں گے ،تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تاہم دیگر تمام پارلیمانی جماعتیں اجلاس میں شرکت کریں گی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ، اس دوران کئی ایم او یوز پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ترک صد رپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں شام کو وزیرا عظم کی شاہی قلعہ میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوں گے۔

ترک صدر اپنا دورہ بھی آج ہی مکمل کر کے رات کو لاہور سے ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔گزشتہ روز انہوں نے صدر مملکت ممنون حسین سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی۔
اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ نور خان ائر بیس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراءاور اعلی حکام نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، وزیرا عظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment