بدھ, 09 اکتوبر 2024


کور کمانڈر 12 کور بلوچستان کا گوادریونیورسٹی کا دورہ

کور کمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، میجر جنرل عدنان سرور ملک جی او سی 440 بریگیڈ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد کے علاوہ ضلع کے مختلف محکموں کے سربراہان ، یونیورسٹی کے انتظامی عملے، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ہی قوم کے مشعل راہ ہیں اور ملک کو روشن اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کور کمانڈر نے تعلیم کے تازہ ترین رجحانات سے ہم آہنگ رہنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء سے کہا کہ وہ جدید سائنسی ترقی اور تحقیق پر توجہ دیں۔

انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ٹیکنیکل اور مہارت سے بھرپور تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو اس خطے کی ترقی اور پائیداری میں ممد و معاون ہو۔لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے طلبا کے ساتھ ایک متحرک سوال و جواب کے سیشن میں بھی حصہ لیا، جس میں طلبا و طالبات نے صوبے میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جوابات کے زریعے ان کے خدشات کو دور کیا گیا۔

کورکمانڈر کا یہ دورہ خطے میں بطور خاص تعلیم کو مستحکم کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی باہمی تعریف کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر اور کور کمانڈر نے اپنےاپنے اداروں کے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment