منگل, 10 ستمبر 2024


گوادریونیورسٹی میں فال سمسٹر2024کےلیےچارسالہ اوردوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کےلیےداخلےجاری

گوادر : گوادر یونیورسٹی میں فال سمسٹر 2024 کے لیے چار سالہ بی ایس اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کےلیے داخلے جاری ہیں۔

گوادر یونیورسٹی کے فال سمسٹر 2024 میںپیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں چار سالہ بی ایس آئی ٹی ، ڈیٹا سائنس، کامرس، بی بی اے، اکنامکس ، کیمسٹری ، انگلش ، بی ایڈ آنرز، بی ایڈ 2.5 اور 1.5 سالہ کے علاوہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں بھی داخلے جارہی ہے۔

جس میں اے ڈی آئی ٹی ، اے ڈی کامرس، اے ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن، اے ڈی اکنامکس ، اے ڈی کیمسٹری ، اے ڈی انگلش اور اے ڈی ایجوکیشن شامل ہیں۔ مذکورہ پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ اور ایڈمیشن آفس میں دستیاب ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2024 ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment