منگل, 16 اپریل 2024


کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک،52 زخمی 

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک)  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں کوئلے کی کان میں اچانک لگنے کی آگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 52 زخمی ہو گئے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

چین دینا میں کوئلے کا سب سے بڑا صارف ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں ہر سال بڑی تعداد میں کان کن ہلاک ہو جاتے ہیں، گزشتہ برس بھی چین میں کوئلے کی کان کے 589 حادثات ریکارڈ کئے گئے جن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو ئے جب کہ 2012 میں اس سے 24 فیصد زیادہ حادثات رونما ہوئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment