جمعہ, 26 اپریل 2024


شانگلہ میں بچوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کراوٴں گی ، ملالہ یوسف زئی 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شاہ پور میں منعقدہ ایک تعلیمی سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران نوبیل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے والی، ملالہ یوسف زئی نے پاکستان کے شہر شانگلہ میں لڑکیوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میرا شہر ہے ۔ میرا بچپن اسی شہر میں گزرا ہے ۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ میں شانگلہ میں تعلیم سے محروم بچوں کیلئے اسکول اور کالج تعمیر کراوٴں گی، ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ میرے شہر کے بچے تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ملالہ یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں لڑکیوں کےاسکول کی کمی ہے اور تعلیم کی مناسب سہولتیں موجود نہیں۔

ملالہ شانگلہ شہر میں پیدا ہوئیں جہاں اُن کا بچپن گزرا۔ بعدازاں، ان کے والدین سوات شہر منتقل ہوگئے تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment