جمعرات, 25 اپریل 2024


پولینڈ میں ۹۱ سالہ مردہ خاتون زندہ قرار-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

 پولینڈ میں ایک خاتون کےساتھ جسے اس کے فیملی ڈاکٹر نے مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا تاہم  کچھ دیر بعد اسے واپس زندہ دیکھ کر گھر والوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔

خاتون زندگی کی 91 بہاریں دیکھنے والی جانینا کولکووچ اچانک بے ہوش ہوگئیں اور انہیں فوراً ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے کافی دیر معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا اور گھر والوں سے کہا کہ انہیں مردہ خانے منتقل کر دیا جائے-تاہم تقریباً 11 گھنٹے بعد مردہ خانے میں کام کرنے والےافراد نے محسوس کیا کہ جانینا کے جسم پر پہنائے گئے بیگ میں حرکت ہو رہی ہے جس کے بعد انہوں نے بیگ کھول کر دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ خاتون زندہ سلامت زندگی کی سانسیں لے رہی ہیں جس کے بعد فوراً بعد ان کے گھر فون کیا گیا جب کہ گھر والے بھی یہ خبر سن کر حیرت زدہ رہ گئے۔

مردہ خانے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے مردہ خانے میں گزشتہ 30 سال کے دوران کبھی ایسا واقعہ رونما ہوتے نہیں دیکھا، وہ نہیں جانتے یہ کیسے ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment