جمعہ, 19 اپریل 2024


امتحانات کےانعقادکےلیےفائرفائٹنگ کےمحکمےسےفوری مددطلب

لائپزگ: جرمنی کے ایک اسکول میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب امتحانات کے انعقاد کے لیے فائرفائٹنگ کے محکمے سے فوری مدد مانگی گئی۔

مغربی جرمنی کے شہر بوخوقلٹ کے فائرفائٹنگ ڈپارٹمنٹ کو ایک ہائی اسکول سے فون کال موصول ہوئی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ بچے امتحان دینے کے لیے جمع ہوچکے ہیں اور جس دراز میں پرچے رکھے ہیں وہ کسی خرابی کی بنا پر کھل نہیں رہا۔

فون سننے کے بعد فائرفائٹراہلکار فوری طورپر اسکول پہنچا اورتمام ضروری آلات سے فوری طور پر سیف کھولا جس میں امتحانی پرچے تھے۔ اس کے بعد اساتذہ نے تمام پرچے نکال کر بچوں میں تقسیم کئے اور یوں امتحانات کا انعقاد ممکن ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’ فائر فائٹنگ شعبے کی بروقت کارروائی کے باوجود بھی امتحان ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، جس کے باعث ہم بوخولٹ فائرڈپارٹمنٹ کے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور تمام اساتذہ نے فائرڈپارٹمنٹ کو سراہا جبکہ بچوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment