بدھ, 24 اپریل 2024


چوپیتی نامی بلی25 ارب کی مالک بن گئی

یرس: فیشن کی دنیا کے بادشاہ کہلائے جانے والے کارل لاگر فیلڈ کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد 19 فروری کو پیرس میں 85 برس کی عمر میں چل بسے تھے، وہ اپنی ہر تقریب میں سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں، بالوں میں پونی ٹیل اور اپنی گود میں سفید بلی کو لئے ہوئے نظر آتے تھے۔


اگرچہ کارل لاگر فیلڈ کی چھوڑی ہوئی مجموعی مالیت کا اندازہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکا تاہم ایک رپورٹ کے مطابق ان کی اکلوتی بلی ہی کم سے کم 25 ارب روپے کی مالک بن سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس بلی کو کارل لاگر فیلڈ نے 2011 میں ایک نوجوان مرد ماڈل سے حاصل کیا تھا اور اس کی حفاظت کیلئے 2 سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں جبکہ اس کا کھانا چاندی کی پلیٹوں میں رکھا جاتا ہے۔


کارل لاگر فیلڈ اس بلی کو اپنی بچی قرار دیتے تھے اور کئی بار کہا کہ یہ بلی دنیا کی امیر ترین لڑکی کی طرح ہے، انہوں نے بلی کو ’’چوپیتی‘‘ کا نام دیا اور اسی نام سے خواتین کے کپڑوں کا ایک ڈیزائن بھی متعارف کرایا۔ بلی کا ’’چوپیتی ڈائری‘‘کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اس کے 2 لاکھ فالورز ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment